لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے میدان میں آگئے ، انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا اور کھلاڑیوں کو ڈٹ کر ٹریننگ کرنے کی تلقین کی۔ ان کاک ہنا تھا کہ جدید دورمیں کھیلوں میں کامیابی کے لیے فزیکل فٹنس سب سے اہم ہے ۔ آپ لوگ لگن سے کھیلیں یقین ہے کہ جلد قومی کھیل فتوحات کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ان کاک ہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی کامیابیاں دنیا کیلئے مثال ہیں۔پاکستان ہاکی نے دنیا کے بڑے سٹار کھلاڑی پید کئے ہیں۔ امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے ۔لگن اور مقصد کے تحت محنت کریں کامیابی ضرور ملے گی۔ لیکچر میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید، معاون کوچز سمیر حسین،ناصر احمد نے بھی شرکت کی۔ پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے آن لائن لیکچرز کاسلسلہ شروع کررکھا ہے ۔