لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے سابق کک باکسنگ ایشین چیمپئن اور مارشل آرٹس ٹرینر انور محی الدین نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبہ میں مارشل آرٹس اور کک باکسنگ کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر میں تمام کھیلوں کے فروغ، ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اقدامات کررہا ہے ، کک باکسنگ اور مارشل آرٹس میں بہت ٹیلنٹ ہے ، مارشل آرٹس اور کک باکسنگ کا کھیل نوجوانوں میں مقبول ہے ،انہوں نے انور محی الدین کی۔ مارشل آرٹس اور کک باکسنگ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان انور محی الدین کو رول ماڈل بنا کر آگے بڑھیں۔