ملتان (خبر نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے والد اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے زین قریشی کے دادا سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 22ویں برسی کا اجتماع جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع بن گیا۔ اجتماع درگاہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ کے احاطہ میں ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں شرکت کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور خصوصی طور پر ملتان پہنچے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے اختتامی دعا کرائی جس میں سابق ایم پی اے مرید قریشی ، جاوید ہاشمی ، صوبائی وزراڈاکٹر اختر ملک ،حسین جہانیاں گردیزی ودیگر نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا گورنر پنجاب اورتمام شرکاکا شدید گرمی میں آنے کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ افطاری کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی نے مخدوم سجاد حسین قریشی کے مزار پر چادر چڑھائی اور خصوصی دعا کی ۔ برسی