ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ عرصہ دراز سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں ۔ گزشتہ صبح ان کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 اور بیرسٹر ملک کاشف رفیق رجوانہ کی والدہ جبکہ ملک اعجاز رجوانہ سابق چیئرمین یوسی 2 کی خالہ تھیں ،گورنر پنجاب کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج بعدنمازمغرب سپورٹس گراؤنڈ بالمقابل مسلم ہائی سکول ملتان میں ادا کی جائے گی ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اسلام آباد سے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی وفات کو خاندان کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیاہے ،انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ۔