اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے گلگت بلتستان کے لیے انرجی پالیسی انتہائی ضروری ہے جس سے گلگت بلتستان کی حکومت ایک طرف چھوٹے درجے کے ہائیڈل پراجیکٹس مکمل کر کے نہ صرف اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ پورے پاکستان کو بھی سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد گارثابت ہو سکتے ہیں ،انہوں نے یہ بات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں جاری مختلف پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی ، مختلف منصوبوں پرکام کی پیش رفت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے درجنوں منصوبوں کو محض اعلانات کی حد تک محدرد رکھاورجو منصوبے جاری بھی ہیں ان پر بھی کام کی رفتار انتہائی سست ہے ۔ وفاقی وزیر نے یقین دلایا کی پی ایس ڈی پی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا ۔ وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کی منرل پالیسی اور ٹوررازم پالیسی سے متعلق بریفنگ میں اس امر پر تعجب کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں معدنی وسائل کے حوالے سے محض چند ملین رائلٹی حاصل کی جا رہی ہے ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ منرل پالیسی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے لیے وزارت قانون کی مشاورت سے شقیں ڈالنے کی اشد ضرورت ہے ۔