ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیش کی کمر توڑ دی اور 6 کھلاڑی آئوٹ کرتے ہوئے ڈھاکہ ٹیسٹ کو دلچسپ بنا دیا ، جبکہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا ہے ۔بنگلہ دیش کی اننگز کی شروعات میں ہی محمود الحسن جوائے ، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام، مشفق الرحیم اور مہدی حسن کو ساجد خان نے آئوٹ کیا جب کہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آئوٹ کیا۔میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56 ،بابراعظم 76 رنز بنا کر پویلین لوٹے فواد عالم50 اور رضوان 53 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پاکستان نے 4 وکٹوں پر 300 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔آج میچ کا آخری روز ہے ۔