پشاور(آن لائن)سادہ نمک کی سپلائی پشاور سمیت صوبے بھر میں بند کر دی گئی ہے جبکہ نمک کا سادہ پیکٹ 10سے 30روپے کرنے جبکہ مختلف کمپنیوں نے 30سے 60روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پلاسٹک پر پابندی کے بعد نمک کو پیک کرنے کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے ،دوسری طرف ٹیکس لگنے کے بعد نمک 3ہزار روپے ٹن مہنگا کردیا گیا ہے ۔ پنجاب سے نمک کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ کوہاٹ کے نمک پر اعتراضات کے بعد اسے بھی بند کیا جارہاہے ۔ سادہ نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے بعد آئیو ڈین بھی مہنگا ہو گیا تاہم آئیوڈین ملے نمک کی فروخت جا ری ہیں ۔