کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز)ماڈل عدالت کوئٹہ کے جج دوست محمد مندوخیل نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت کی بناپر باعزت بری کردیا۔گزشتہ روز دوران سماعت ملزم سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے ۔واضح رہے 2017 میں کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے اسے کچل ڈالا،انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئے ۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گاڑی پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کی تھی جوپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے قریبی عزیز ہیں۔