بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کی عدالت نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ کو 13 سال، 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ چین کی عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو رشوت خوری کے الزام میں قید کی سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت کے مطابق مینگ ہونگ پر کرپشن اورعہدے کے ناجائزاستعمال کاالزام ثابت ہوگیا۔ مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے ۔ وہ چین میں پبلک سکیورٹی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ مینگ ہونگ وائی کی اہلیہ گریس مینگ کا کہنا ہے کہ شوہر کو چینی حکومت سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے ۔