کراچی(کلچرل رپورٹر )معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی نئی دلکش تصویریں سوشل میڈیا زیرِ گردش ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد اُن کے مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ شہروز سے راہیں جدا کرنے کے بعد سے سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں۔