لندن (این این آئی)برطانیہ کی سابق ملکہ حسن اور کم عمر دو شیزہ امانی نور پرداعش کے ایک جنگجو کے ساتھ انٹرنیٹ پر شادی رچانے اور تنظیم کو 35 پاؤنڈ کی رقم عطیہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ امانی نور لیور پول کے سابق کھلاڑی شی اوگو کی گرل فرینڈ بھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ نور کو کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی اعانت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے انٹرنیٹ پر ایک تقریب میں داعش کے ایک جنگجوسے شادی کی تھی اور اسے ایک دہشت گرد گروہ کو 35 پاؤنڈ کی رقم فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک سرکردہ حکیم نامی کمانڈر نے امانی نور کو اس کی 20 ویں سالگرہ پرمبارک باد کا پیغام بھیجا۔ یہ پیغام دونوں کے درمیان تعلقات کے قیام کا ذریعہ بن گیا۔