کراچی (رپورٹ :عمران شیخ) 2019 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں تیزی آنے لگی، گذشتہ برس شروع ہونے والی فلموں کی ریکارڈنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ کچھ نئی فلموں کے اعلان بھی ہوئے ہیں ۔ فلم سازوں کی اکثریت فلموں کو عیدالفطر یا عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کی خواہشمند ہے ۔ جون میں متوقع عیدالفطر کے موقع پر تین فلموں کی ریلیز کے اعلانات ہوئے ہیں جن میں ہدایتکار بلال لاشاری کی فلم مولا جٹ ٹو،ہدایتکار وجاہت رؤف کی فلم کراچی سے الاہور 3 اور ہدایتکار یاسر نواز بلوچ کی فلم رانگ نمبر 2 شامل ہیں ۔ اگست میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی چار فلموں کی ریلیز کی باتیں ہو رہی ہیں جن میں ہدایتکار ندیم بیگ کی لوو یو جٹا، ہدایتکار عاصم رضا کی فلمپرے ہٹ لو، ہدایتکار ظفر جعفری کی فلم ہیر مان جا اور ہدایتکار و اداکار شان شاہد کی فلم ضرار شامل ہیں ۔فلموں کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری ہے ۔