اسلام آباد (این این آئی)3سال گزر جانے کے باوجود پی آ ئی اے کی چترال سے اسلام آ باد آ نے والی اے ٹی آر طیارے کی پروازپی کے 661 کے حادثہ کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔ 7دسمبر 2016ء کوحویلیاں کے قریب پپلاں کی پہاڑیوں پر طیارے کے المناک حادثہ میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید،ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ سمیت 42مسافر اور عملہ کے 5افراد جاں بحق ہوئے تھے ،جن میں3 غیر ملکی بھی شامل تھے ۔ فرانس کی اے ٹی آ ر طیارہ ساز کمپنی کی6رکنی ٹیم نے جائے حادثہ پربلیک باکس تلاش کرکے ڈی کوڈ کیا لیکن اسکی رپورٹ سامنے نہ آسکی جبکہ عبوری رپورٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن کے پاس وفاقی وزیر ہوا بازی کے دستخط کی منتظر ہے ۔