مکرمی!سماجی بہبود کے فروغ کو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ من حیث القوم سماجی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے تاکہ ایک فلاحی معاشرے کے قیام کی جانب مثبت پیش رفت کی جاسکے ۔سماجی بہبود کا شعبہ اپنے اندر وسعت سمیٹے ہوئے ہے اور عظیم سماجی بہبود کی جدوجہد کی بدولت عمران خان ملک کے وزیرا عظم منتخب ہوئے ۔شوکت خانم ہسپتال کے قیام کی راہ میں حائل مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے والا سماجی کارکن عمران خان وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوا جوکہ سماجی خدمات کی عظیم ترین مثال ہے ۔سال 2020ء کو ’’سماجی بہبود کاسال ‘‘قراردینے کے حوالے سے وزیرا عظم پاکستان عمران خان سے قومی رابطہ کونسل پاکستان کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ تحریری مطالبہ بھی کیا جارہاہے اور امید واثق ہے کہ وزیر اعظم عمران خان یہ مطالبہ مانتے ہوئے رواں برس کو سماجی بہبود کا سال قرار دیں گے۔ (عبدالمجید امجد)