لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتما م 12-11ربیع الاول کو چنا ب نگر میں ہونے والی سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے کانفرنس کی مجلس منتظمہ کا اجلاس آج بعد نماز ظہرمرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنر ل عبداللطیف خالد چیمہ ،میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار، مولانا تنویرالحسن احرار، حافظ ضیائاﷲ ہاشمی ، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری اور دیگر رہنما شریک ہوں گے ۔