اینٹیگووا (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور سٹار آل رائونڈر جیسن ہولڈر اور ویمنز کرکٹر دیندرا ڈوٹن نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، ہولڈر پلیئر آف دی ایئر اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ ڈوٹن نے ویمنز کیٹگری میں تینوں ایوارڈز جیت کر کلین سویپ کر دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز سالانہ ایوارڈز کی تقریب اینٹی گووا میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کو نوازا گیا۔