لاہور (بزنس ڈیسک) خواتین کی معاشی بہتری اور زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے سام سنگ نے کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے آنگن کا دوسرے ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے ۔آنگن پاکستانی دیہی خواتین ا ور ان کے فن کو سراہتے ہوئے ان کے لئے معاشی وسائل کے خلا کو پر کر ے گا۔ اس سال ایم او یو پر دستخط کی تقریب لاہور میں سام سنگ ہیڈ آفس میں ہوئی۔ سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان کے مینجنگ ڈائیریکٹر را ئے چینگ، کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر دانش جبار خان اور پنجاب اسکلز ڈیولیپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جواد خان نے یاد داشت پر دستخط کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائے چینگ نے کہا کہ سام سنگ میں گلوبل کارپوریٹ سیٹیزن شپ کا نظریہ لوگوں کو کارو باری اعتبار سے قابل بنانا ہے ۔ آنگن کا قیام ایک سال قبل کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے 80چھوٹی کاروباری خواتین کے ساتھ شروع ہوا جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے ان کاروباری خواتین کی اوسط سے 12%اضافی آمدنی کے مواقع فراہم کئے ۔ اس سال، پروگرام میں 140کاروباری خواتین کو شامل کیا جائے گا جن میں پنجاب اسکلز ڈیولیپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام اسکلز فار مارکیٹ لنکیجز (SMFL) کی طالبات بھی شامل ہیں۔