لاہور(حافظ فیض احمد) سانحہ تیز گام کی انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں سی ای او ریلوے دوست علی لغاری کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست علی لغاری نے بطور وفاقی انسپکٹر ریلوے سانحہ تیز گام کی انکوائری کی تھی جس میں انہوں نے ٹرین حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جبکہ حادثے کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور سا بق سی ای او ریلوے اعجاز احمد بریڑو نے ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ گیس سلنڈر کو قرار دیا اور اس حوالے سے متعدد بار بیان سامنے آیا کہ ٹرین میں آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی ہے ، اس دوران فرانزک لیب کو بھی نمونے بھیجوائے گئے تھے ، فرانزک لیب نے ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ گیس بھرنے کو قرار دیا جس پر سابق وفاقی انسپکٹر ریلوے کی رپورٹ کے حوالے سے متعدد سوالات بھی اٹھائے گئے ۔