ملتان،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،این این آئی) تیزگام ایکسپریس حادثہ کا باعث بننے والے گیس سلنڈر کے ٹکڑے مل گئے جنھیں تجزیہ کیلئے لاہور کی لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلنڈر کے ٹکڑے تیز گام ایکسپریس کی متاثرہ بوگی نمبر 13 سے ملے ہیں۔ تجزیے کے بعد سلنڈر کے حوالے سے رپورٹ کو انکوائری کی حتمی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔