فلوریڈا(این این آئی)امریکہ میں گزشتہ برس سانحہ فلوریڈا ہائی سکول میں فائرنگ سے بچ جانے والے دوسرے طالبعلم نے خود کشی کر لی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ایئر کے طالبعلم سٹون مین ڈوگلس کو پارک لینڈ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس نے سانحہ میں مارے گئے دوستوں کی یاد سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔