لا ہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے سانحہ مستونگ میں نواب سراج رئیسانی اور پشاور میں ہارون بشیر بلور سمیت تمام شہدا کی شہادت پر انتہائی رنج و ملال کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کے نام جاری کئے گئے تعزیتی بیان میں شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ اسلم خان رئیسانی کے نام پیغام میں آئی جی نے کہا کہ شہید نواب سراج رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی تھے ، جن کی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ غلام احمد بلور کے نام یغام میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شہید ہارون بشیر بلور پختون قوم کیلئے ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلور خاندان کی قربانیاں بے مثال ہیں ۔