کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ 8 اگست کی دوسری برسی کے سلسلہ میں بلوچستان وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد ہوگا اور صوبہ بھر میں اس حوالے سے تعزیتی اجتماعات ہونگے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ 8 اگست کی دوسری برسی کے موقع پر بلوچستان وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس میں ملک بھر کے وکلاء نمائندے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔دریں اثناء بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام بلوچستان ہائی کورٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین جام محمد یونس ‘ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی بشریٰ قمر ‘ رانا انتظار ‘ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین صلاح الدین گنڈا پور ‘ عبدالرزاق مہر ‘ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین فدا محمد خان ‘ نورعالم خان ‘ سیدزائد کمال پاشا ‘ اسلام آباد بار کونسل کے جاوید سلیم شورش ‘ پاکستان بار کونسل کے حامد خان کے علاوہ دیگر وکلاء نمائندے بھی کوئٹہ پہنچ گئے ۔