کراچی (وقائع نگار)سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کی درخواست میں اہم پیش رفت ہوگئی،عدالت نے وفاق اورسندھ حکومت سے کمیشن کے ٹی اوآرزطلب کرلئے ، ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی معاونین بیرسٹرفیصل صدیقی ،شہاب سرکی ایڈووکیٹ کو پیرکے روزپیش ہونے کی ہدایت کردی گئی جبکہ عدالت میں پولیس کی جانب سے کیس کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں کہا گیا کہ کراچی کے مختلف تھانوں میں 12 مئی کیس کی 54ایف آئی آر درج ہیں۔