سرینگر(نیٹ نیوز ،این این آئی،کے پی آئی) سانحہ کپواڑہ کیخلاف مکمل ہڑتا ل اور مظاہرے کئے گئے ،بھارتی فائرنگ سے گزشتہ ماہ زخمی نادف خنیف شہید ہو گیا ۔جموں کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل آر شرما ہلاک جبکہ معاون پائلٹ کپٹن انجانی کمار سنگھ شدید زخمی ہو گیا،مجاہدین کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔1994 میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ میں ہلاکت خیز قتل عام کے شہداء کی یاد میں مکمل ہڑتال کی گئی، قصبے میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی، لوگ صبح کے وقت مختلف گروپوں میں مزار شہداء پہنچے اور تمام شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی دعا کی۔