لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کا لاہور جنرل ہسپتال میں قائم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو الگ حیثیت سے خود مختاری دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا الگ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہو گا جن کے انٹرویو بھی کیے گئے تھے تاہم محکمہ قانون سے اس حوالے سے رائے طلب کی گئی ہے ۔پروفیسر رضوان مسعود بٹ جو اس وقت انسٹی ٹیوٹ کے انچار ج ہیں ، پروفیسر خالد محمود اور پروفیسر شہزادشمس کے انٹرویو کئے گئے تھے ۔جن میں سے ایک پروفیسر کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری نگراں دور میں حکومت سے مانگی گئی تھی لیکن پنجاب حکومت نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے لیے سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی ہے ۔