کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 5 روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔ منگل کو منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کے باعث خریداری بڑھنے سے کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس اضافے سے 44563.59پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔اس دوران 65.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 35ارب9کروڑ9لاکھ روپے بڑھ گئی۔دوسری جانب کے ایس ای30انڈیکس233.07پوائنٹس کمی سے 18260.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس136.48پوائنٹس کمی سے 30072.12پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر371کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور19میں استحکام رہا ۔دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے اضافے سے ایک لاکھ 4100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے 89ہزار249روپے ہوگئی۔ گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کمی سے 153.35سے گھٹ کر153.20 اور قیمت فروخت153.45 سے گھٹ کر153.30 ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے برقرار رہی تاہم قیمت فروخت 153.80 سے بڑھ کر153.90روپے ہو گئی۔