کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیااور پیر کوکے ایس ای 100 انڈیکس 36600 کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 428.16 پوائنٹس کے اضافے سے 36618.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 65ارب46کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41ارب65کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے ہو گیا۔دریں اثنامقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید350 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9250روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں25پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے 166.25روپے سے بڑھ کر 166.60روپے اور قیمت فروخت166.55روپے سے بڑھ کر 166.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی ۔