کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار200 کی سطح کو بھی عبورکرگیا۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت42ارب56کروڑ روپے بڑھ گئی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 151.39پوائنٹس کے اضافے سے 35202.77پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیرکو380کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 257کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ94میں کمی اور29میں استحکام رہا۔دریں اثناعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو کر1لاکھ4ہزار900روپے ہوگیاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت85روپے کے اضافے سے 89ہزار935روپے ہو گئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے اور قیمت فروخت 166.70روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 185روپے اور قیمت فروخت187روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے اور قیمت فروخت207روپے ہو گئی ۔