کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت10ارب43کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051.38پوائنٹس پر بند ہوا۔دریں اثناسونے کی فی تولہ قیمت200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4800روپے ہوگئی ۔ دس گرام سونے کی قیمت 172روپے کے اضافے سے 89ہزار850روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے 166.20روپے اور قیمت فروخت166.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے 184.50روپے اور قیمت فروخت186.50روپے ہوگئی ، برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت207روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.70روپے اور قیمت فروخت44.20روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.70روپے اور قیمت فروخت45.20روپے ہوگئی ۔