کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 133.18پوائنٹس کی کمی سے 40531.42پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.62فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 19 ارب 4کروڑ31لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم منگل نسبت19.79فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز سٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40910.77پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت کا باوٗ بڑھ گیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمندی کے اثرات پھیلنے لگے یہاں تک کہ انڈیکس 40450پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 100 انڈیکس 133.18پوائنٹس کی کمی سے 40531.42پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 100.32پوائنٹس کی کمی سے 18429.53پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30.44پوائنٹس کی کمی سے 28937.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ223میں کمی اور20میں استحکام رہا۔