کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ما ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں135ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے 76.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاربارکے آغاز سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں856.49پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 43548.21پوائنٹس سے بڑھ کر44404.70پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب35ارب15کروڑ66لاکھ15ہزار58روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب76کروڑ55لاکھ 78ہزار923روپے سے بڑھ کر78کھرب35ارب 92کروڑ21لاکھ93ہزار981روپے ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر393کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے 301کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،71میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنائمنگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید153.20روپے اور قیمت فروخت153.30روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ450روپے کمی سے 1لاکھ4ہزار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت387روپے کمی سے 89ہزار163روپے رہی۔