کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو چار روزسے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور ایف اے ٹی ایف کے زیلی تنظیم کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کئے جانے کی افواہوں کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 534.43پوائنٹس کی کمی سے 31350.02پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 59.47 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی یکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 71 ارب 35 کروڑ 42لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت11.83 فی صدکم رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 534.43پوائنٹس کی کمی سے 31350.02پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 290.28 پوائنٹس کی کمی سے 14847.96پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 849.18پوائنٹس کمی سے 49876.08 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 258.19 پوائنٹس اضافے سے 22940.49پوائنٹس پربندہوا ۔گزشتہ روزمجموعی طورپر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ، 213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔