کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 109.35 پوائنٹس اضافے سے 43360.19 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 22 ارب 11کروڑ96لاکھ روپے بڑھ گئی ۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مندی رہی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس43175پوائنٹس کی سطح پرآگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس60.92پوائنٹس اضافے سے سے 18101.62پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.02 پوائنٹس اضافے سے 30378.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ212میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادھرمقامی مارکیٹ میں 750 روپے اضافے سے سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزار750روپے فی تولہ 95ہزار808روپے فی دس گرام ہوگئی ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کی کمی سے 160.50روپے سے گھٹ کر160.26روپے اور قیمت فروخت39پیسے کی کمی سے 160.70روپے سے گھٹ کر160.31روپے ہو گئی ۔