کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید232.43کی کمی سے 40249.22پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 47.51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو33 ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا او کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40527 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40171پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس232.43کی کمی سے 40249.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس123.71پوائنٹس کی کمی سے 18597.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس122.87پوائنٹس کی کمی سے 27895.15پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 172میں کمی اور23میں استحکام رہا ۔