لاہور( سپورٹس رپورٹر)ساگا پریمیئر لیگ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پنجاب گرینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب وائٹس ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا۔ پنجاب گرین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے عمران نذیر اور رحمان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت تین وکٹوں پر 240 رنز سکور کئے ۔ جواب میں پنجاب وائٹس ٹیم 221 رنز بنا سکی، عمران فرحت کی سنچری بھی کسی کام نہ آئی۔ مہمان خصوصی علی سیف نے فاتح ٹیم کے عمران نذیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا۔ اس موقع پر ساگا سپورٹس کی جانب سے عبدالقادر کے بیٹے رحمان قادر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔