ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر گولڈ کپ انٹر تحصیل سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں ٹیکو انڈو گرلز انٹر تحصیل مقابلے منعقد ہوئے جس میں ساہیوال ڈویژن کی ساتوں تحصیلوں نے حصہ لیا۔تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے ہوئے ،تحصیل ساہیوال کے ٹیم 55پوائنٹ کیساتھ پہلے جبکہ عارفوالا کی ٹیم 30پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی -ٹورنا منٹ کی مہمان خصوصی سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے جیتنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے بتایا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا تا کہ بچے تحصیل لیول سے آگے ضلع،ڈویژن اور پھر پنجاب لیول پر کھیلوں کی نمائندگی کریں اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔