ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریا ئے راوی کے کنارے سر کٹی لاش برآمد ،اطلاع کے باو جود مقامی پو لیس کئی گھنٹے بعد موقع پر پہنچی ،لاش کو جانور بھنبھوڑتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق موضع آڑہ تلہ میں دریا ئے راوی کے کنارے ایک نا معلوم سر کٹی نعش برآمد ہوئی جسے نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے پھینک دیا مقامی راہگیروں نے پو لیس کو اطلاع کی لیکن پو لیس کئی گھنٹوں کے بعد موقع پر پہنچی اس دو ران جانورنعش کو ر بھنبھوڑتے رہے جس کی وجہ سے لاش کی حالت کافی خراب ہو گئی پو لیس نے مقامی دیہاتی محمد علی کی درخواست پر نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔