ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تقریبات جشن آزادی کے سلسلہ میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آزادی میوزیکل شو منعقد کیا گیا۔جشن آزادی میوزیکل شو میں لاہور سے آئے ہوئے میوزیکل لال بینڈ نے ملی نغموں اور پاکستانی گانوں پر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر کر دیا۔ شو میں شریک نوجوانوں نے بھنگڑے اور لوڈیاں ڈال کر آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا۔ شہریوں نے آرٹس کونسل کی جانب سے آزادی میوزیکل شو کے انعقاد کو بہترین کاوش قرار دیا اور کہا کہ لال بینڈ کے ملی نغموں نے ان کا خون کو گرما دیا ہے اور ایسے پروگرام ہماری وطن سے محبت اور جذبے کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں-یوم آزادی کے حوالے سے ایسے میوزیکل پروگرام شہریوں اور خصوصا نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔