لاہور، ساہیوال(سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد گرفتارکرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے ۔9ایل نہرکے پل سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں محمد عباس، موسی خان اور سعید شامل ہیں ۔دہشت گردوں کے قبضہ سے ڈیٹو نیٹر،بارودی مواد،پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ 3دہشت گردگرفتار