لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن پرعزم ہیں کہ کورونا وائرس ان کے کیرئیر کا خاتمہ نہیں کرے گا اور وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ورچوئل ٹریننگ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 584 وکٹیں لینے والے 37 سالہ جیمز اینڈرسن کا کیرئیر خاتمے کی جانب گامزن ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مئی کے آخر تک کرکٹ نہیں کھیلی جائے گی مگر اس کے باوجود پروفیشنل باؤلنگ سے دوری کا سوچا بھی نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا میں نے تو دوبارہ کبھی نہ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچا ہی نہیں ہم سب دوبارہ کھیلیں گے ۔