اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر مملکت سیفران شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت کرونا وائرس تبلیغی جماعت، زائرین اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے بنائی گئی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کو زائرین اور احساس پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔شہر یار خان نے کہا کہ کورونا کا مذہبی گروہوں سے جوڑنا مناسب نہیں۔کمیٹی نے زائرین کی تمام تفصیلات دو روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔کمیٹی کو پاکستان میں کورینٹائن میں رکھے گئے زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔