لاہور(پ ر ) لاہور کے علاقے سبزہ زار کی رہائشی کالونی میں مویشیوں کی روک تھام کے باوجود مویشیوں کی موجود ہیں جن کے باعث یہاں کے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامناہے ۔ مویشوں کی نقل وحرکت سے رہائشی کالونی میں مکین لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں روزمرہ کے معمول میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔رہائشی افراد نے بااثر افراد کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہم نے ڈی سی کو پہلے بھی درخواست ارسال کی جس پر کارروائی کی گئی تھی اور جانوروں کو کالونی سے باہر نکال دیا گیا تھا لیکن کچھ ماہ بعد دوبارہ کالونی کو دیہاتی کالونی بنا دیا ہے ۔ سبزہ زار بلاک ڈی میں بااثر افرادنے کالونی میں مویشیوں کی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ اپنے ڈیرے بنائے ہوئے ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ، جس سے علاقہ مکینوں کو گندگی اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مسائل کا بھی سامنا ہے جس سے نا صرف ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو رہی ہے بلکہ جانوروں کی کھلے عام نقل و حرکت سے دوسرے مسائل بھی درپیش ہیں۔