لاہور(سپیشل رپورٹر)سبزہ زار اغوا اور زیادتی کے بعد قتل بچہ کے کیس میں مطلوب مرکزی ملزم عمران مری میں فرار کی کوشش میں کھمبے پر چڑھتے ہوئے گر کر جاں بحق ہوگیا، زیادتی و قتل کے بعد اذان کی نعش گندے نالے میں پھینکی گئی تھی، ایک ملزم رکشہ ڈرائیور عمر گرفتار تھا، دوسرا ملزم دکاندار عمران مفرور تھا، اطلاع ملنے پر پولیس مری پہنچی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور کھمبے سے گر گیا، ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔