اسلام آباد ( آن لائن )رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 50.39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔جولائی تا دسمبر 2019 سبزیوں کی قومی برآمدات کا حجم 172.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 114.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔