لاہور(سٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وطن واپس پہنچنے والے زائرین کے ساتھ ہونیوالی تذلیل اور غیر انسانی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی اور ان کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیموں کی موجودگی میں زائرین لاوارث نہیں۔ ،ظلم بہت ہوچکا۔ ہم انتظامیہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسے سلوک کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔