سبی(نامہ نگار )جشن آزادی سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا ۔تین روز جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔فٹبال کا فائنل میچ سبی کمبائنڈ سکولز کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پے در پے تین گولز کرکے جیت لیا۔میچ کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک تھے اس کے علاوہ ضلعی سپورٹس آفیسر محمد ایاز داجلی،سلیم شاہوانی قومی فٹبالر حاجی شاہد علی،سپورٹس آفیسر ڈیرہ بگٹی محمد ابراہیم بگٹی،سپورٹس آفیسر ہرنائی داؤد خان سمیت شائقین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کرکٹ کا فائنل میچ سبی ڈسٹرکٹ اور ڈیرہ بگٹی ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں سبی نے ڈیرہ بگٹی کو بیس رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ آخر میں کرکٹ اور فٹبال ٹیموں کے ونراپ اوررنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقدی انعامات تقسیم کئے گئے ۔