اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے ۔ ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب کا ریلیف دینے کے باوجود مالی سال2020-21 ئکے پہلے ماہ میں 243 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 300 ارب روپے کے محصولات جمع کئے جو اس ادارے کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے ۔گزشتہ روزاپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ فنانس ایکٹ2020 میں کسٹمز سے متعلق کوئی نیاٹیکس یاڈیوٹی عائد نہیں کی گئی، اسکے باوجود کاروباری برادری کو15ارب ریفنڈ کئے گئے جو گزشتہ سال جولائی میں7 ارب تھے اورکسٹمز ڈیوٹی کی مد میں حاصل کردہ 42 ارب روپے کا ریونیوگزشتہ سال سے 6 فیصد زیادہ ہے ، یہ اضافہ صرف بہترانتظامی کنٹرول اورنگرانی کے باعث ممکن ہوا ۔