اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) پاکستان میں پہلی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ۔ ڈریپ نے برطانوی ویکسین آسٹرازنیکا درآمد کرنے کی منظوری دی۔کراچی کی فارما کمپنی ویکسین درآمد کرے گی، قیمت کا تعین حکومت کرے گی، ڈریپ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مزید دو سے تین ویکسین درآمد کرنے کی اجازت متوقع ہے ۔