لاہور (سپورٹس ڈیسک) اداکار کاشف محمود نے شاہد آفریدی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کاشف محمود نے شاہد آفریدی کے بارے میں کہا کہ وہ اچھے انسان ضرور ہوں گے لیکن اس قابل نہیں تھے کہ انہیں قومی ہیرو کا درجہ دیدیا جائے ،انہوں نے شاہد آفریدی کی مشہور زمانہ37گیندوں پر سنچری کو موجودہ کھلاڑیوں میں تکنیک اور سٹیمنا کی کمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کھلاڑی اننگز پلان کرکے اپنی ٹیم کے لیے 50اوور کھیلنے کی بجائے ایک اوور میں 4چھکے لگانا چاہتے ہیں ۔ ہماری کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار صرف آفریدی ہے ۔