کراچی(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ دو ماہ بعد ستمبر میں عمران خان کو ہٹا دیا جائے گا، انھیں لانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایاجائے سلیکٹڈ کس حیثیت سے غیرپارلیمانی لفظ ہے ، ڈپٹی سپیکرکس طرح سلیکٹڈ لفظ کو غیرپارلیمانی کہتے ہیں۔پی پی رہنما نے دعویٰ کیا عمران خان سلیکٹڈ ہیں اس کے ثبوت موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا جنوری2020میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے ، وزیراعظم ملک کو معاشی بحران سے نکال نہیں پارہے ،وزیراعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے چھوڑ دیا ہے ۔عبدالرزاق داؤد کا بھی استعفیٰ تیار ہے ، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو بھی کام نہیں کرنے دیاجارہا ، عمران خان بجٹ منظور کرنے کی جلدی میں ہیں پھر ڈالر 165 کا ہوجائے گا۔